Home » Entertainment » عمیمہ ملک کی بالی ووڈ میں انٹری

عمیمہ ملک کی بالی ووڈ میں انٹری

کراچی : پاکستانی ٹی وی ایکٹرس عمیمہ ملک کی قسمت بھی جاگ اٹھی ہے، بالآخر انہیں بالی ووڈ میں انٹری مل ہی گئی اور وہ جارہی ہیں فلم کی شوٹنگ کیلئے بھارت۔بولڈ ماڈلنگ اور بےباک اداکاری یہ پہچان ہے عمیمہ ملک کی جو پہلے تو بھارت کے چکر لگاتی رہیں تو یہ افواہیں اڑیں کہ وہ وسیم اکرم سے دوستی نبھانے اور ان کا حوصلہ بڑھانے جارہی ہیں لیکن رپورٹس یہ ہیں کہ وہ بھارت میں صرف ایک دن وسیم اکرم کے ساتھ رہیں۔ باقی دن کہاں گئین یہ راز اب کھلا ۔کہ وہ بھارتی فلم پروڈیوسرز سے روابط بڑھا رہی تھیں۔ سوال تھا بالی ووڈ میں ایک چانس کا۔ان کا خیال ہے کہ جب وینا ملک بالی ووڈ میں انٹر ہوسکتی ہیں تو وہ کیوں نہیں؟؟جوان بھی ہیں اور حسین بھی۔۔ادائیں تو وینا سے زیادہ آتی ہیں۔۔ ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد بس رہتا ہے تو فلم میں کام کرنا۔۔ انیس سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی عمیمہ ملک شمعون عباسی سے علیحدگی کے بعد اب بالی ووڈ کی فلم نگری میں جانے کے لئے پر تول رہی ہیں ۔۔وینا ملک اور میرا کے بعد کیا کارنامہ انجام دیتی ہیں یہ تو فلم آنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔