Home » Entertainment » فرانس کے بعد جرمنی میں بھی فیشن کے جلوے عروج پر

فرانس کے بعد جرمنی میں بھی فیشن کے جلوے عروج پر

برلن : فرانس کے بعد جرمنی میں بھی فیشن کے جلوے عروج پر ہیں ۔ جہاں موسم گرما کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش ہوئی۔موسم گرما اور بہار کے رنگ اب ملبوسات میں دکھائے دینے لگے ہیں۔ فیشن کا یہ جنون پیرس سے ہوتا ہوا برلن پہنچ گیا جہاں ایک کے بعد بعد ایک معروف ڈیزائنرز نے اپنے کلیکشن کی نمائش کی۔ فیشن شو میں مغربی طرز کے ملبوسات تھے جن میں ماڈلز نے مشرقی ہیئر اسٹائلز کے ساتھ نیا لُک دے دیا۔ برلن کا یہ فیشن ویک اتوار تک جاری رہے گا۔