Home » Gujranwala » خطرناک اشتہاری(اسلحہ سمیت) اور ایک مویشی چور گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار

خطرناک اشتہاری(اسلحہ سمیت) اور ایک مویشی چور گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار

گو جر انو الہ:پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ نے ایک خطرناک اشتہاری(اسلحہ سمیت) اور ایک مویشی چور گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار کر لئے ۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن صفیہ بیگم کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران پٹرولنگ پولیس گورالی کے اے ایس آئی سہیل اقبال نے دوران گشت لوراں چوک پر دو پیدل مشکوک افراد(عدنان شاہ ولد منظور حسین شاہ قوم سید سکنہ معین الدین پور اور محمد بوٹا ولد سائیں گودڑی قوم فقیر سکنہ پیرے وال گجرات)کو چیک کیا اور دوران چیکنگ ان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 14 گولیاں اور کلاشنکوف معہ تین عدد میگزین اور 140 گولیاں برآمد ہوئیں ۔ مزید تفتیش پر پتہ چلا کہ ان میں سے ایک (عدنان شاہ) مقدمہ نمبر 37/07 مورخہ 26-01-07 بجرم 302/324,148/149,449 ت پ تھانہ صدر گجرات میں اشتہاری ہے ۔ پٹرولنگ پارٹی نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ صدر گجرات کے حوالے کیا اور ان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ مزید پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ پٹرولنگ پولیس ملک پور کے ایس آئی نعیم حسین نے پیروشاہ چوک کے قریب ایک شہ زور ڈالہ نمبری ایل ای ایس 6687 جس پر مال مویشی(مالیتی دو لاکھ روپے) لوڈ تھے ،کو بغرض چیکنگ روکا۔ جس پر تین اشخاص سوار تھے ۔ پٹرولنگ پولیس کو دیکھ کر ایک نامعلوم ملزم فرار ہو گیا جبکہ باقی دو ملزمان(فیاض عباس ولد حفاظت علی شاہ قوم سید سکنہ مچھرالہ تحصیل و ضلع سیالکوٹ اور سماں خاں ولد ولائیت خاں قوم ملک سکنہ سرخ پور ضلع گجرات) کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان مویشیوں اور گاڑی کا کوئی بھی ملکیتی ثبوت پیش نہ کر سکے ۔ وقوعہ کی اطلاع پا کر مدعی اﷲ رکھا ولد حسن محمد قوم کھوکھر سکنہ ماڑی کھوکراں پٹرولنگ پوسٹ پر معہ ہمراہی دو افراد آیا اور اس نے اپنے مویشیوں کو پہچان لیا اس نے پٹرولنگ پولیس کو بتلایا کہ گذشتہ رات نامعلوم مویشی چور اس کی رہائش سے چوری کر کے لے گئے تھے ۔ جن کیخلاف تھانہ کڑیانوالہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہو گیا ہے ۔ پٹرولنگ پولیس نے ملزمان معہ مال مسروقہ مزید تفتیش کے لئے ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔