انسانوں کی ناف پر 1ہزار400جراثیم پائے جاتے ہیں
- Technology on July 12, 2011 in
- |
- by admin
نارتھ کیرولینا:امریکا کی نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انسانوں کی ناف پر ایک وقت میں1ہزار400کے قریب جراثیم موجود ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے 95رضاکاروں کی مدد سے کیے گئے Belly Button Biodiversityمطالعے میں سامنے آنے والے انکشافات کے مطابق نہ صرف انسانوں کی ناف پر موجود گانٹھ میں1400سوجراثیم نشوونما پارہے ہوتے ہیں بلکہ ان میں سے تقریباً662ایسے جراثیم ہیں جن کی شناخت پہلی بار منظرعام پر آئی ہے۔