Home » Sports » اصافہ پاویل کی سومیٹر ریس میں کامیابی

اصافہ پاویل کی سومیٹر ریس میں کامیابی

برمنگھم : جمیکا کے اصافہ پاویل نے برمنگھم میں ھونیوالی ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس میٹ میں ایک سو میٹرز کی ریس میں کامیابی حاصل کر لی۔ سو میٹرز کے عالمی اور اولمپک چیمپیئن یوسین بولٹ کی غیر موجودگی میں اصافہ پاویل فیورٹ تھے۔آٹھ میں سے دو ایتھلیٹس کے ریس سے ڈس کوالیفائی ھونے کے بعد اصافہ کے لئے میدان اور بھی خالی تھااور ریس میں انہوں نے نو اعشاریہ نو پانچ سیکنڈز کے وقت کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی۔۔۔ چار سو میٹرزکی رکاوٹوں کی دوڑ میں برطانیہ کے ڈیوڈ گرین اڑتالیس اعشاریہ دو صفر سیکنڈز میں کامیاب ھوئے۔