Home » Sports » شاہد آفریدی انگلش کاوٴنٹی ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے

شاہد آفریدی انگلش کاوٴنٹی ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے

کراچی: آل راوٴنڈر شاہد آفریدی والد کی عیادت کے لیے انگلش کاوٴنٹی چمپئین شپ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں،شاہد آفریدی نے قوم سے والد کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔شاہد خان آفریدی انگلینڈ میں ہیمپشائرکاوٴنٹی کی نمائندگی کررہے تھے لیکن والد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں فوری طورپر وطن واپس آنا پڑا۔شاہدآفریدی کے والدصاحبزادہ فضل الرحمان طویل عرصے سے علیل ہیں،گزشتہ روزانہیں کراچی کے مقامی اسپتال میں داخل کردیاگیا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھاگیاہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے قوم سے والد کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔