Home » Business » امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، وال اسٹریٹ میں مندی

امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، وال اسٹریٹ میں مندی

واشنگٹن : حکومتی قرضوں کے معاملے پر واشنگٹن کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ امریکا میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہو گئے۔ وال اسٹریٹ میں ایک مہینے کے دوران شدید مندی رہی۔امریکی حکومت کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، یورپ میں قرضوں کا بحران اور بیروز گاری میں اضافہ ۔۔ یہ تین خدشات وال اسٹریٹ میں مندی کا سبب بنے۔ پیر کے روز ایس اینڈ پی فائیو ہنڈریڈ انڈیکس میں دو فیصد کمی رہی۔ ڈاؤ جونز ایک سو اکاون پوائنٹس گر گیا۔ اور نصدق میں تقریبا دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ تیس کاروباری سیشنز میں یہ ریکارڈ مندی ہے۔