Home » Technology » آلو بخارا قدرت کا انمول تحفہ، خوب کھائیے، تندرست رہیے

آلو بخارا قدرت کا انمول تحفہ، خوب کھائیے، تندرست رہیے

کراچی : آلو بخارے کا نام آتے ہی منہ میں پانی آنے لگتا ہے۔ اسے چاہے پھل کے طور پر کھائیں یا پھر کھانا پکاتے ہوئے شامل کریں آلو بخارا ہر طرح سے زائقہ بخش ہے۔ آلو بخارے کا متوار استعمال جسم کے لیے کئی طرح سے فائدے مند ہے۔ یہ طبیعت کو نرم رکھتا ہے اور پیاس کو ستکین دیتا ہے۔آلو بخارا بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس کے کھانے سے خون کے جوش میں کمی واقع ہوتی ہے۔ متلی میں آلو بخارے کا استعمال کیا جائے تو طبیعت سنبھل جاتی ہے۔ آلو بخارے کا مربہ فرحت بخش اور قبض کشا ہوتا ہے۔ آلو بخارے میں وٹامن اے، بی، پی اور سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ چڑچڑے مزاج والوں اور نیند کی کمی کا شکار افراد کے لیے یہ پھل اکیسر کی حثییٹ رکھتا ہے کیونکہ اس کے متواتر استعمال سے یہ امراض دور ہو جاتے ہیں۔آلو بخارا بینائی کو قوت دیتا ہے اور گردہ و مثانہ میں پتھری کو توڑتا ہے۔ بھوک کی کمی اور دماغی خشکی کے مریضوں کے لیے آلو بخارا شفا کا کام کرتا ہے۔