Home » Gujranwala » میاں نواز شریف نے ملکی سلامتی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا تھا، نواز چوہان

میاں نواز شریف نے ملکی سلامتی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا تھا، نواز چوہان

گو جر انو الہ:پنجاب اسمبلی کے رکن ڈاکٹر محمد اشرف چوہان اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نواز چوہان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ،،ایٹمی دھماکے ،، کر کے بیرونی ملک دشمن طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے تھے اور اس سلسلہ میں عالمی قوتوں کے دباؤ کو یکسر نظر انداز کر کے پاکستان کی خود مختاری کو برقار رکھا تھا۔ انہوں نے ان جراتمندانہ اقدامات پر پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اور ان کے وطن سے محبت کے جذبہ کو بے حد سراہا ہے اور کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ملکی سلامتی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا تھا۔ انہوں نے آخر میں ،،لاہور بم دھماکہ ،،کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی ۔ اس سلسلہ میں مکمل اتحاد اور یگانگت کا عملی مظاہرہ کر کے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔ انہوں نے تمام مسلم لیگی کارکنوں اور تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور ،،پنجاب امن کاگہوارہ ،،بنانے کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں ۔