Home » Sports » بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان دورہ انگلینڈ سے باہر

بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان دورہ انگلینڈ سے باہر

لندن : بھارتی فاسٹ بولرظہیر خان پورے دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے ہیں اور آر پی سنگھ کو تینوں طرز کی کرکٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ظہیرخان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے انگلینڈ میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اسپیل بولنگ کرسکے تھے اور دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ فٹنس کی بحالی کی امید میں انہیں ہفتے کو اعلان کردہ ون ڈے ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔لیکن ٹیم کے اعلان کے اگلے ہی روز بورڈ کے سیکریٹری سری نواسن نے نئی دہلی میں بتایاکہ ظہیر خان ہیمسٹرنگ کے علاوہ ٹخنے کی انجری کا بھی شکار ہیں جس کا انہیں آپریشن کرانا ہوگااور فٹنس کی مکمل بحالی کیلئے انہیں چودہ سے سولہ ہفتے درکار ہونگے۔ جاری دورہ انگلینڈ کے دوران یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کے بعد ان فٹ ہونے والے ظہیرخان تیسرے بھارتی کرکٹر ہیں۔