Home » Gujranwala » یوٹیلٹی کارپوریشن گو جر انوالہ کے ویئر ہاؤس سے 18 لاکھ کی روپے چینی چوری

یوٹیلٹی کارپوریشن گو جر انوالہ کے ویئر ہاؤس سے 18 لاکھ کی روپے چینی چوری

گو جر انو الہ:دفتر ریجنل مینجر یوٹیلٹی کارپوریشن آف پاکستان گو جر انوالہ کے ویئر ہاؤس سے 18 لاکھ روپے مالیت کی چینی چوری کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محمد شبیر ولد غلام ادریس آف منڈ یالہ پونائچ یوٹیلٹی کارپوریسن میں ڈیلی ویجز پر ملازم تھا اس کا کردار مشکوک ہونے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ محمدشبیر نے اپنی ملازمت کے دوران ویئر ہاؤس کی ڈبلیکیٹ چا بیاں بنوا لیں تھیں گذشتہ روز اس نے چھٹی کے بعد ویئر ہاؤس گو جرانوالہ کا بیک سائیڈ دروازہ کھو ل کر 18 لاکھ مالیت کی چینی دو ٹرکوں میں لو ڈ کر کے منڈی کامونکی کے ایک ڈیلر کو فروخت کر دی ۔ دوسرے دن ویئر ہاؤس کے انچارج محبوب علی نے جب چینی کا سٹاک چیک کیا تو ساڑھے 8 سو بوری چینی غائب تھی انہوںنے ریجنل مینجر کو اطلاع دی ۔ ریجنل مینجر نے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کامونکی سے دو ٹرک چینی ایک ڈیلر سے برآمد کر لی۔ ڈیلر نے بتایا کہ یہ دو ٹرک چینی محمد شبیر ولد غلام ادریسے خریدی ہے۔ ریجنل مینجر یوٹیلٹی کارپوریشن گو جر انوالہ نے محکمانہ انکوائری میں محمد شبیر پر جرم ثابت ہونے پر تھانہ صدر گو جر انوالہ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ تھانہ صدر پولیس ملزم محمد شبیر کو پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔