Home » Business » سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹفیکیشن جاری

سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹفیکیشن جاری

اسلام آباد : اوگرا نے ملک بھرمیں سی این جی کی نئی قیمتوں کااعلان کر کے نوٹفیکیشن جاری کردیاہے۔ اوگراکی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ ، صوبہ بلوچستان اورپوٹھوار ریجن کیلئےسی این جی کی قیمت میں سات روپے فی کلوگرام اضافے کانوٹفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔صوبہ خیبرپختونخواہ ، صوبہ بلوچستان اورپوٹھوار ریجن کیلئے سی این جی کی فی کلو گرام قیمت چھیاسٹھ روپے چوالیس پیسے مختص کی گئی ہے۔ سی این جی فی کلو گرام میں اضافہ کی قیمت فوری طورپرنافذالعمل ہوگی۔پنجاب سندھ میں فی کلو گرام قیمت تریسٹھ روپے گیارہ پیسے ہوگی۔اضافے کا اطلاق گھریلو،صنعتی اورکمرشل استعمال پرہوگا۔ رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے پٹرول ،بجلی ،گیس اوراب گاڑیوں کی سی این جی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔