Home » Technology » گاجر کے باقاعدہ استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتاہے،نئی تحقیق

گاجر کے باقاعدہ استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتاہے،نئی تحقیق

ایک نئی تحقیق سے ثابت ہواہے کہ گاجر کے باقاعدہ استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتاہے۔ ماہرین طب کے مطابق گاجر کا متواتر استعمال کیسنر جیسی بیماری پر کنٹرول میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق گاجر کے جوس میں وٹامن اے کا بڑا ذخیرہ موجود ہوتاہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرتاہے بلکہ وٹامن اے سے قوت بینائی بھی بہتر ہوتی ہے۔ گاجر کے استعمال سے خون بڑھتاہے اور چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے۔ماہرین کے مطابق گاجر کے باقاعدہ استعمال سے ذہنی بیماریوں اور پریشانیوں پر بھی قابو پایا جاسکتاہے۔