Home » News » سپریم کورٹ نے ظفرقریشی کی معطلی کالعدم قرار دیدی

سپریم کورٹ نے ظفرقریشی کی معطلی کالعدم قرار دیدی

  • Publish on August 8, 2011 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ظفر قریشی کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اور عدلیہ مخالف مہم کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیشن قائم کرنے کا حکم بھی دیاہے۔ظفر قریشی کی معطلی کالعدم قراردینے کا فیصلہ جسٹس شاکر اللہ جان نے پڑھ کرسنایا ۔ جسٹس شاکراللہ جان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ظفر قریشی کو معطل کئے جانے کا چار جولائی کا نوٹی فیکشن اور اس ضمن میں کیا جانے والا کوئی اور بھی حکم کالعدم قرارد یکر ختم کیاجاتا ہے ۔ ظفرقریشی اپنی ٹیم سمیت فوری طور پر عہدے کا چار چ سنبھال کر این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات کا آغاز کریں ۔عدالت نے ظفر قریشی کی معطلی اور میڈیا پر چلائی گئی عدلیہ مخالف مہم کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیشن قائم کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ جسٹس غلام ربانی کی سربراہی میں کمیشن قائم کیا جائے گا۔ کمیشن اس سارے معاملے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔ ڈپٹی رجسٹرار ساجد محمود کمیشن کے سیکریٹری ہوں گے جبکہ سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری اطلاعات کمیشن سیکریٹری کو معاونت فراہم کریں گے ۔