Home » News » بینظیر قتل کیس،مشرف کی جائیداد کی تفصیلات لینے کا حکم

بینظیر قتل کیس،مشرف کی جائیداد کی تفصیلات لینے کا حکم

  • Publish on August 20, 2011 in News
  • |
  • by admin

راولپنڈی:بینظیربھٹو قتل کیس کے ملزموں پر 27 اگست کو فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ، مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ایک مفرورملزم پرویزمشرف کی جائیداد کی تفصیلات لینے کے لئے آخری مہلت بھی دے دی ہے ۔ راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بینظیربھٹو قتل کیس کی آج سماعت اڈیالہ جیل کی بجائے ، ضلعی کچہری میں ہوئی، ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جی ایچ کیو اور ڈی ایچ اے والوں نے ابھی تک جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی جائیداد سے متعلق درکار مزید معلومات نہیں دیں ، جج نے کہا کہ دونوں اداروں کو آخری بار لکھ دیں ، بعد میں عدالت نے حکم دیا کہ مقدمہ کے تمام ملزموں کے وکلاء کو آج کیس کی نقول فراہم کردی جائیں تاکہ 27 اگست کو ملزموں پر فرد جرم عائد ہوسکے، اس کے بعد مقدمہ کی سماعت بھی ملتوی کردی گئی، خصوصی عدالت نے آج خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کے خلاف رینجرز اہلکار قتل کیس کی سماعت کی ، اس کے دوران مزید دو گواہوں کے بیانات قلم بند کئے گئے اور سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی گئی۔