Home » Technology » ایک جگہ 6گھنٹے بیٹھنے سے خواتین میں قبل از مرگ کے37فیصد زائد خطرات

ایک جگہ 6گھنٹے بیٹھنے سے خواتین میں قبل از مرگ کے37فیصد زائد خطرات

نیو یارک:روازنہ چھ گھنٹے ایک نشست پر آرام یا کام خواتین میں37فیصد قبل از موت کاخطرہ پیدا کرتا ہے۔ زیادہ دیر تک ایک ہی نشست پر کام یا دیگر سرگرمی خواتین کی صحت کیلئے خطرناک ہو سکتی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایسی خواتین جو سارا دن بیٹھ کر گزار دیتی ہے ،وہ اپنی زندگی کو انتہائی خطرے سے دوچار کرتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو خواتین دن بھر میں ایک ہی جگہ چھ گھنٹے بیٹھتی ہیں ان میں اپنی اوسط عمر سے قبل از مرگ کے37فیصد خطرات بڑھ جاتے ہیں جبکہ یہ خطرات مردوں میں18فیصد ہوتے ہیں۔ غذائی کمی، جسمانی سرگرمیوں اور سگریٹ نوشی جیسے عوامل کو بھی پیش نظر رکھا گیا لیکن ان خطرات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ امریکی کینسر سوسائٹی کی اس تحقیق میں 1992ء سے2006ء کے دوران ایک لاکھ 23ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔