Home » Business » اگست میں ٹیکس وصولی میں6فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا،ایف بی آر

اگست میں ٹیکس وصولی میں6فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا،ایف بی آر

کراچی:رواں سال اگست میں ایف بی آرکی جانب سے ٹیکس وصولی، 6فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 89ارب رہی ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق گذشتہ سال اگست میں ایف بی آر نے 83ارب 75کروڑ روپے کی وصولی کی تھی جس میں رواں سال اسی عرصے میں 6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے یہ ابتدائی اعدادو شمار 29اگست تک کے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق وصول کئے گئے مقامی ٹیکسوں یعنی براہ راست ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حجم 3.6 فی صد اضافے کے ساتھ 76 ارب سے زائد رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں اس مد میں 73 ارب 66 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔