Home » News » کراچی: بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد ہلاک

کراچی: بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد ہلاک

  • Publish on August 30, 2011 in News
  • |
  • by admin

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر خود کش جیکٹ پھٹنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ احسن عمر کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص خود کش حملہ آور تھا۔ جسے اس کا ساتھی کسی جگہ پر چھوڑنے جارہا تھاکہ راستے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے دھماکہ اتنا شدید تھاکہ ایک شخص کا سرتین منزلہ عمارت کی چھت سے ملا۔ پولیس نے اعضاء قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ دھماکے سے ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور قریبی مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔