Home » Sports » اسپینش فٹبال لیگ،بارسلونا کی ویلا ریال کیخلاف5-0سے کامیابی

اسپینش فٹبال لیگ،بارسلونا کی ویلا ریال کیخلاف5-0سے کامیابی

بارسلونا:بارسلونا نے اسپینش فٹ بال لیگ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا، لائنل میسسی کے دو گولز کی وجہ سے دفاعی چیمپینز نے ویلاریال کوپانچ صفر سے شکست دی ۔ نیو کیمپ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونانے ویلاریال کو آوٴٹ کلاس کردیا۔پہلے ہاف میں بارسلونا کودو صفر کی برتری حاصل تھی۔پہلا گول تھیاگو جبکہ دوسرا گول سیس فیبریگاس نے کیا۔دوسرے ہاف میں بارسلونا نے مزید تین گول کیے۔پہلے ایلیکسز سینچیز نے گیند کوجال میں پہنچایا، پھر میسی نے دو گول کیے۔اس طرح میزبان ٹیم نے پانچ صفر سے فتح پاتے ہوئے سیزن کے آغازکویادگاربنالیا۔ میں گول اسکور کرکے بارسلونا کو پانچ صفر سے کامیابی دلادی۔