Home » Gujranwala » پاور کمپنی(گیپکو )نے دفاتر اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا

پاور کمپنی(گیپکو )نے دفاتر اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو ) نے ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر سے نمٹنے کیلئے اپنے دفاتر اور تنصیبات کی سیکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں عوام الناس سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو گیپکو رانا محمد اشرف زاہد کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام گیپکو ملازمین پر لازم ہے کہ وہ اپنے سروس کارڈز سینہ پر آویزاں کریں ۔ تمام صارفین جو گیپکو دفاتر میں داخل ہوں اپنا قومی شناختی کارڈ اور کام سے متعلقہ دستاویزات اپنے ہمراہ لائیں ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ شناخت سے متعلق گیپکو عملہ سے مکمل تعاون کریں جبکہ سیکیورٹی عملہ سے گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کروا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ تمام معزز صارفین اور ملازمین کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کہیں کسی مشکوک شخص ،گاڑی یا سامان کی موجودگی پر گیپکو سیکیورٹی عملہ یا مقامی پولیس کو فوری طور پر اطلاع کریں ۔