Home » Business » پنجاب میں دو روز کے لیے سی این جی کی فراہمی بند

پنجاب میں دو روز کے لیے سی این جی کی فراہمی بند

سوئی نادرن گیس کمپنی نے آج سے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت پنجاب کے مختلف ریجنز میں دو روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ماہ رمضان کے بعد نئے شیڈول کے مطابق پیر کی صبح چھ بجے سے بدھ کی شام چھ بجے تک لاہور ، شیخوپورہ ،ملتان، ساہیوال اور گوجرانوالہ رینجنز میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی عدم فراہمی سے بچنے والی گیس صنعتوں کو فراہم کی جائے گی۔دو روز تک گیس کی بندش سے ٹرانسپورٹ کے مسائل پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بچت کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت دو روز تک پنجاب کے مختلف ریجنز میں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔