Home » Sports » پاکستا ن راک کلائمبنگ عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا

پاکستا ن راک کلائمبنگ عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا

پاکستا ن رواں سال راک کلائمبنگ کی عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گا اور اس سلسلے میں چین پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت اور معاونت فراہم کرے گا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الپائن کلب کے صدر کرنل ریٹائرڈ منظور حسین نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات اور دوستی کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر چین پاکستان میں راک کلائمبنگ کے فروغ کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔ اس سلسلے چین کی کوہ پیمائی کی ایسوسی ایشن نے پاکستان کے دو کوچز اور چار کھلاڑیوں کو چین میں ہونے والی کلائمبنگ چیمپیئن شپ اور ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔