Home » Sports » انگلینڈ اور بھارت آج تیسرے ون ڈے کیلئے نبرد آزما

انگلینڈ اور بھارت آج تیسرے ون ڈے کیلئے نبرد آزما

انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج اوول میں تیسرے ایک روزہ میچ میں نبرد آزما ہونگی۔ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگی۔ خوشگوار موسم کی پیش گوئی کے مطابق سیریز میں پہلی بار پورے سو اوورز کاکھیل ہونے کی امید ہے۔انگلش ٹیم میں سمت پٹیل کی جگہ جوناتھن ٹروٹ کی واپسی ہوگی۔کپتان ایلسٹر کک کی نگاہیں اب ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ پر مرکوز ہیں۔ بھارتی کو سیریز جیتنے کی امید قائم رکھنے کیلئے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے، جس کے لئے انہیں بیٹنگ اور بولنگ ہی نہیں فیلڈنگ بھی بہتر بنانا ہوگی۔ ٹیم میں پانچویں بولر کی کمی پوری کرنے کیلئے رویندر جڈیجا کی شمولیت یقینی ہے جبکہ ونے کمار کی جگہ آرپی سنگھ لیں گے۔اوول میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف گزشتہ سات میں سے چار میچز جیتے ہیں۔