Home » Gujranwala » ساڑھے تین سال قبل لا پتہ ہونیوالی 2حقیقی بہنیں بازیاب نہ ہو سکیں

ساڑھے تین سال قبل لا پتہ ہونیوالی 2حقیقی بہنیں بازیاب نہ ہو سکیں

گو جر انو الہ:نوشہرہ ورکاں کی ساڑھے تین سال قبل لا پتہ ہونیوالی 2حقیقی بہنیں بازیاب نہ ہو سکیں سیشن جج نے فائنل رپورٹ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھجوا دی ہے تفصیلات کے مطابق سیشن جج کی عدالت میں عیش محمد نے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اُس کی 2حقیقی بیٹیاں ساڑھے تین سال قبل سمیرا اور حمیرا اغواء ہوئی تھیں تاحال بازیاب نہ ہو سکیں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر نے سیشن جج کو ریفر کر دیا تھا اور انہوں نے کہا کہ لاپتہ سمیرا اور حمیرا کو بازیاب کروایا جائے فاضل جج نے سی پی او کو احکامات جاری کئے تھے کہ معاونت کی جائے اس کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی تھیں لیکن دونوں حقیقی بہنیں بازیاب نہ کروائی جاسکیں مقدمہ میں ملوث ملزمان شہباز اور شوکت وغیرہ ضمانت پر ہیں جبکہ مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ ارشد محمود کی عدالت میں جاری ہے۔