Home » Technology » ہاتھ سے آپریٹ کی جانیوالی دنیا کی طاقتور ترین لیزرٹارچ

ہاتھ سے آپریٹ کی جانیوالی دنیا کی طاقتور ترین لیزرٹارچ

بیجنگ:چین کی ایک ٹیکنالونی کمپنی نے دنیا کی سب سے طاقتور ترین لیزر تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔”کرپٹون ایس تھری “نامی یہ لیزر ٹارچ ہاتھ سے آپریٹ کی جاتی ہے جس کی لائٹ ناصرف85میل دور پہنچ سکتی ہے بلکہ یہ سورج سے بھی8ہزار گنا زیادہ روشن ہے۔ایک واٹ پاور کی خصوصیت والے اس لیزر کو دنیا کے طاقتور ترین لیزر ٹارچ کی حیثیت سے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بھی بنالیا گیا ہے۔عام مارکیٹ میں دستیاب اس لیزر ٹارچ کی قیمت 300ڈالر ہے۔