Home » Technology » مستقبل کی جنگیں خودکار ڈرونز اور روبوٹ لڑینگے،رپورٹ

مستقبل کی جنگیں خودکار ڈرونز اور روبوٹ لڑینگے،رپورٹ

امریکی اخبار کے مطابق مستقبل کی جنگیں خودکار ڈرونز اور روبوٹ لڑینگے، سی آئی اے نے مائکروٹ ڈرونز اور جدید روبوٹ کا تجربہ شروع کردیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی سی آئی اے نے بغیر پائلٹ ڈرون منصوبہ دوہزار نو اور سینتالیس پر کام شروع کردیاہے۔ اس منصوبے کے تحت بغیر پائلٹ کے ڈرونز خود پرواز کرینگے۔ٹارگٹ کو تلاش کرکے دشمن کی نشاندہی کے بعد اسے نشانہ بنائینگے۔ حال ہی میں دو خودکار ڈرونز کا تجربہ کیا گیا۔ جس میں ایک ڈرون نے خود پرواز کی۔ اور علاقے کا جائزہ لینے کے بعد ایک کار کی نشاندہی کی۔ اور دوسرے ڈرونز کے پاس سگنل بھیجے اور طاقتور کمپورٹر کے ذریعے ڈیٹا کا تجزیہ کراکر کار کی شناخت کی۔ اور اسے نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اخبار کے مطابق مستقبل کی جنگوں میں خودکاروں ڈرونز دشمن کو نشانہ بنائینگے۔ مائکرو روبوٹ سرنگوں میں جائینگے۔ اور موبائیل مشینیں علاقوں کو صاف کرینگی اور مطلوبہ چیزوں کو اٹھائینگی۔ قانونی ماہرین کا کہناہے کہ اس قسم کی ٹیکنالاجی استمال کی گئی تو کافی سوال ابھرینگے۔ اور معاملہ عالمی عدالت تک جا سکتاہے۔ خاص طور پر پاکستان، افغانستان، صومالیہ یا یمن میں ایسے ڈرونز اور مشینوں کا استعمال غیر اخلاقی ہوگا۔ کیوں کہ ان ممالک میں امریکا کو عسکریت پسندوں یا دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کی اجازت ہے۔