Home » Gujranwala » اقلیتوں کو درپیش مسائل ،آہنی حقوق کے حصول حقیقی اقلیتی اتحاد کی تشکیل پر غورفکر

اقلیتوں کو درپیش مسائل ،آہنی حقوق کے حصول حقیقی اقلیتی اتحاد کی تشکیل پر غورفکر

گو جر انو الہ:اقلیتوں کو درپیش مسائل ،آہنی حقوق کے حصول حقیقی اقلیتی اتحاد کی تشکیل پر غورفکر کرنے کیلئے اکیس جون کو لاہور میں آل پاکستان اقلیتی جماعت کنونشن ہو گا۔ جس کی میزبان پاکستان میسہے لیگ ہو گی ۔ کنونشن کے بعد ملک بھر سے آئے اقلیتی قائدین لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے اور قائد اعظم کی وفات کے بعد ملکی اقلیتوں سے ہونیوالی ناانصافیوں پر روشنی ڈالینگے ۔ اور اقلیتوں بار ے قائد اعظم کے فرمودات کی نفی کی نشاندہی کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسیحی لیگ کے مرکزی صدر پروفیسر سلامت اختر اور اقلیتی پریم پارٹی کے قائد دانی ایل بھٹی نے ملاقات کے بعد مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اس کنونشن میں چاروں صوبوں سے بارہ اقلیتی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا۔ جن میں مسیحی لیگ کے علاوہ اقلیتی پریم پارٹی ،نیشنل کرسچن پارٹی ،پاکستان اقلیتی رابطہ پارٹی ،پاکستان بھیل سدھار ،ہندو سکھ کونسل ،پاکستان بالمیک سبھا ،فرنیٹر کرسچن آرگنائزیشن ،آل پاکستان وکونسلرز الائینس ،اقلیتی ہاری اتحاد ،نیشنل کرسچن کانگریس ،ہندو بھانیو گیرا پنچائیت نمایاں ہیں