Home » Gujranwala » ن لیگ نے ماضی میں ہمیشہ ملک وقو م کی بہتری، تعمیروترقی کیلئے اقدامات کیے ہیں،عبدالرؤف

ن لیگ نے ماضی میں ہمیشہ ملک وقو م کی بہتری، تعمیروترقی کیلئے اقدامات کیے ہیں،عبدالرؤف

گو جر انو الہ:مسلم لیگ ن کے سابق دور میں میاں نوازشریف کی طرف سے کیے جانے والے ایٹمی دھماکوں کی بدولت آج ہم اقوام عالم میں سراٹھائے کھڑے ہیںجبکہ ان دھماکوں کی بدولت ملکی دفاع بھی ناقابل تسخیرہوگیاآج دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ان خیالات کااظہارصدرمسلم لیگ ن سٹی گوجرانوالہ ،سابق ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل نے سٹی دفترمیں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ماضی میں ہمیشہ ملک وقو م کی بہتری، تعمیروترقی کیلئے اقدامات کیے ہیں اورآج بھی وہ عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے عبدالرؤف مغل نے کہاکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے انڈیا کے مقابلہ میں ایٹمی دھماکے کرکے ازلی دشمن کوپیغام دیا کہ پاکستانی عوام کسی بھی بیرونی جارحیت کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ بھی ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں اپنی پالیسیوں کاتسلسل جاری رکھے گی اورملک وقوم کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی تقریب سے مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردارخالد ملک ،عامراکرام بٹ ،نوازصابر بٹ ،شیخ محمدناصر،نویدمغل، عرفان قمر سندھو، حافظ کاشف،محمدآصف مغل، سفیان مغل، فیصل فاروق اوردیگرنے شرکت کی اس موقع پر یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اورملک وقوم کی ترقی، خوشحالی،استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔