Home » Technology » باریک کٹی ہوئی سبزیاں بچے شوق سے کھاتے ہیں

باریک کٹی ہوئی سبزیاں بچے شوق سے کھاتے ہیں

بچوں کے پسندیدہ کھانوں میں سبزیاں اس طرح شامل کی جانی چاہییں کہ وہ باریک کٹی ہوئی ہوں اور بچوں کو پتہ بھی نہ چلے۔ اس طرح بچے کھانا بھی زیادہ کھاتے ہیں اور صحت مند بھی رہتے ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر والدین بچوں کو ان کے پسندیدہ کھانوں، جیسے کہ نوڈلز وغیرہ میں سبزیاں باریک کاٹ کر شامل کریں، تو بچوں کی صحت بھی ٹھیک رہتی ہے اور وہ کھانا بھی زیادہ کھاتے ہیں۔ بچے غذائیت سے بھرپور سبزیوں والے کھانے بھی پسند کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ان کے جسموں کا حصہ بننے والی کیلوریز میں بھی خطرناک حد تک اضافہ نہیں ہوتا۔