Home » News » پی آئی اے کی 4پروازیں منسوخ،جدہ جانیوالی پرواز کے کیبن میں دھواں

پی آئی اے کی 4پروازیں منسوخ،جدہ جانیوالی پرواز کے کیبن میں دھواں

  • Publish on October 20, 2011 in News
  • |
  • by admin

کراچی:قومی انٹرنیشنل ائیرلائن نے آج بھی چار پروازوں کو منسوخ کردیا ہے جبکہ حاجیوں کو لے جانے والے طیارے کے کیبن میں دھواں بھرجانے کے باعث پرواز آٹھ سے نو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 874کراچی سے کولمبو، پی کے 523 کراچی سے گوادر ، پی کے 788 لندن سے کراچی آنے والی پرواز کو منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 723 لاہور براستہ مانچسٹر سے نیویارک جانے والی پرواز میں فنی خرابی کے باعث تاخیر ہے پرواز کو صبح ساڑھے چھ بجے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق ملتان سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 3539 میں فنی خرابی کے باعث طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا۔ ذرائع کے مطابق دھواں بھر جانے کے باعث طیارے میں سوار 490 حجاج کرام کو ایمرجنسی میں طیارے سے اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 3539 ملتان سے جدہ جانے والے طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے کے بعد پرواز کے قابل نہ بنایا جاسکا۔ 490 حجاج کو آٹھ سے نو گھنٹے کی تاخیر سے کراچی سے آنے والے متبادل طیارے کے ذریعے جدہ بھیجا جائے گا۔