Home » News » کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل

کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل

  • Publish on October 20, 2011 in News
  • |
  • by admin

کراچی کے علاقے محمودآبادلیاقت اشرف کالونی میں واقع مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں جنہیں چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا پولیس کے مطابق مقتول شمریز اور عاصمہ نے ڈھائی سال قبل پسند کی شادی کی تھی ۔بدھ کے روز اشرف کالونی میں رہائش پزیر اس کے سسرالیوں نے اس کو دعوت پر بلایا تھا جبکہ رات گئے وہاں سے دونوں میاں بیوی کی لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔ مقتول کا ڈیڑھ سالہ بیٹا ساحل بھی وقوعہ کے بعد سے لاپتہ ہے ۔شمریز کے سسرالی جو مکان میں رہائش پزیر تھے، وہ بھی غائب ہیں پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔