Home » News » انڈونیشیا کی شہزادی کی عام شخص سے شادی

انڈونیشیا کی شہزادی کی عام شخص سے شادی

  • Publish on October 20, 2011 in News
  • |
  • by admin

انڈونیشیا میں جکارتا کی شہزادی نے سماٹرا کے ایک عام شخص سے شادی کر لی۔ شادی میں پچاس ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ اور شادی کا جشن ساری رات جاری رہا۔یہ شادی روایتی انداز میں ہوئی یہ رسومات مسلم روایات ہندو رسوامات کے زیر اثر تھیں یوں دونوں روایات شامل رہیں۔ شادی کی رسم کے مطابق دولہا اپنی دلہن کو اس کے بھائی کی مدد سے اٹھا کر لے گیا جواس بات کی علامت ہے کہ یہ ہمیشہ دلہن کی حفاظت کرے گا۔شاہی سلطان کے قریبی رشتہ دار کا کہنا ہے کہ شہزادی کی ایک عام ادمی سے شادی کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی شادی کی باقاعدہ تقریب میں انڈونیشیا کے صدر ان کی اہلیہ سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ بینڈ باجے کے ساتھ جب جاوا کے شاہی دلہن کے لیے بنائے گئے قدیم روایتی عروسی لباس میں دلہن آئی تو سماں ہی بدل گیا۔ تقریب کے بعد تین گھوڑوں والی بگھی میں دولہا اور دلہن روانہ ہوئے تو لوگوں نے انھی ہمیشہ خوش رہنے کی دعائیں دیں۔