Home » News » امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آج پاکستان پہنچیں گی

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آج پاکستان پہنچیں گی

  • Publish on October 20, 2011 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔ فوج کے نئے سربراہ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی ہے۔ ہیلری کلنٹن کے ساتھ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسے ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس ، معاون وزیر دفاع برائے پالیسی مشیل فلورنی اور امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراس مین بھی اسلام آباد آئیں گے۔ اعلیٰ سطح کا یہ وفد صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقاتیں کریگا۔ ایک امریکی عہدے دار کے مطابق ہیلری کلنٹن پاکستان سے افغانستان میں شدت پسندوں کی دراندازی روکنے کا مطالبہ بھی کریں گی۔