Home » News » لاہور میں ڈینگی بخار نے ایک اور جان لے لی

لاہور میں ڈینگی بخار نے ایک اور جان لے لی

  • Publish on October 20, 2011 in News
  • |
  • by admin

لاہور:لاہور میں ڈینگی بخار نے ایک اور جان لے لی جس سے شہر میں مرنے والوں کی تعداد 228 ،پنجاب میں 255 ہو گئی۔ سی ایم ایچ لاہور میں آج صبح تاج پورہ کا 56 سالہ بشیر احمد ڈینگی کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گیا۔ پنجاب میں ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد 255 ہوگئی ہے جن میں سے 228 کا تعلق لاہور سے ہے۔ صوبے میں مزید 185 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد سترہ ہزار 772 تک پہنچ گئی ہے۔ اِن میں پندرہ ہزار 235افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔