Home » News » وزیراعظم گیلانی کی چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر آمد

وزیراعظم گیلانی کی چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر آمد

  • Publish on October 24, 2011 in News
  • |
  • by admin

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بیگم نصرت بھٹو کی خبر سننے کے باوجود سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اور مونس الہی کی رہائی پر مبارکباد دینے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی گو زرداری گو ریلی کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے الزامات لگانے والے خود عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ۔لاہور میں ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیگم بھٹو کے انتقال کے باوجود پریس کانفرنس کرنے کے سوال کا جواب دیئے بغیر وزیراعظم اٹھ کھڑے ہوئے ، تاہم انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی طرف سے تعزیت اور مرحومہ کی جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعظم وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عمران خان اور سینٹ کے انتخابات کا خوف ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کا صدر زرداری کی موجودگی میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان غیر آئینی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے الزامات لگانے والے خود عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہائی کا طعنہ دینے والوں کو سلامتی کونسل کی رکنیت اور بھارت کا یورپی یونین کی منڈیوں تک رسائی کے لیے ووٹ دینا نظر کیوں نہیں آتا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سے مفاہمت ملکی مفاد میں ہو گی ۔