Home » Entertainment » لاہور:متاثرین کیلئے فلمی ستاروں کی فنڈ ریزنگ

لاہور:متاثرین کیلئے فلمی ستاروں کی فنڈ ریزنگ

لاہور:متاثرین کیلئے فلمی ستاروں کی فنڈ ریزنگ
لاہور: فلمی ستاروں نے سوات کے متاثرین کے لئے گورنر پنجاب کی خصوصی فنڈ ریزنگ مہم کے لئے اپنی خدمات پیش کر دیں۔ یہ اعلان لالی ووڈ کی ہدایتکارہ سنگیتا بیگم نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، جس میں اداکارہ میرا اور لیلیٰ بھی موجود تھیں۔ فنکاراوٴں نے کہا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے پنجاب گورنمنٹ فنڈ فار آئی ڈی پیزکے قیام کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں بینک آف پنجاب میں اکاوٴنٹ نمبر سی ڈی صفر صفر چھ صفر دونوصفر صفر صفر پانچ کھولا گیا ہے، جس میں امدادی رقوم جمع کرائی جا سکتی ہیں۔سنگیتا نے کہا وہ چند روز میں تمام فلمسٹارز کے ساتھ فنڈ ریزنگ کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔حکومت پنجاب نے سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کی امداد کے لئے اکتیس مئی کو گورنر ہاوٴس لاہور میں ایک ٹیلی تھون کا انتظام کیا ہے، جس میں ملک کے تمام معروف گلوکار اور اداکار شرکت کریں گے۔