Home » Technology » امریکی اور رومانی جوڑے کی ڈریکولا کے قلعے میں شادی

امریکی اور رومانی جوڑے کی ڈریکولا کے قلعے میں شادی

بخارسٹ:ڈرنے کا زمانہ گیا، شادی رچانے ڈریکولا کے محل پہنچئے۔ خود ڈریکولا بھی آپ کی شادی میں شریک ہوگا۔ رومانیہ کے گاوٴں بران میں واقع قلعے کو دیکھنے ہر سال ہزاروں سیاح بران آتے ہیں کیونکہ یہ قلعہ معروف افسانوی کردار ڈریکولا کی کی رہائش گاہ سے بہت مشابہت رکھتا ہے، اب اس قلعے کو شادی کے لیے بھی عام افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے، 4ہزار سے 18 ہزار یورو ادا کرکے آپ بھی اپنی نئی زندگی کا آغاز یہاں سے کر سکتے ہیں۔ڈریکولا کے قلعے میں پہلی شادی امریکی اور رومانی جوڑے کی ہوئی۔ جس میں ”کاوٴنٹ ڈریکولا “ نے بھی شرکت کی۔امریکی دولہا کا کہنا تھا کہ اس نے شادی کے لیے اس قلعے کا انتخاب اس لیے کیا کہ امریکا اور یورپ کی تاریخی اور ادبی روایات مشترک ہیں اور وہ اس قلعے سے محبت کرتے ہیں۔