Home » Technology » امریکہ نے ایران کے لیے آن لائن سفارتخانہ کھول دیا

امریکہ نے ایران کے لیے آن لائن سفارتخانہ کھول دیا

واشنگٹن:امریکہ نے30سال بعد ایران کے لیے ویب سائٹ کے ذریعے ورچوئل سفارتخانہ کھول دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں امریکی حکام نے بتایا کہ ایران سے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کی وجہ سے ورچوئل سفارتخانہ ایران کے عوام کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کا ذریعہ بنے گا۔فارسی اور انگریزی زبان میں جاری کی گئی ویب سائٹ سفارتخانے کے ذریعے ایران کے عوام کو بتایا گیاکہ ایرانی حکومت کی پابندیوں کے باوجود وہ امریکہ کے متعلق کیسے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔