Home » Technology » ایران نے امریکی آن لائن سفارتخانے بلاک کردیا،امریکا کی مذمت

ایران نے امریکی آن لائن سفارتخانے بلاک کردیا،امریکا کی مذمت

واشنگٹن: امریکا نے ایران کی جانب سے اپنے آن لائن سفارت خانے کو بلاک کرنے کی مذمت کی ہے،وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ نے ایرانی عوام تک رسائی کے لیے ویب سائٹ پر ایک سفارت خانہ قائم کیا تھا جسے ایران میں بند کردیا گیا ہے۔ اس عمل سے ایرانی حکومت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ انہوں نے اپنے عوام پرپابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔ امریکا نے ایران کی جانب سے اپنے آن لائن سفارت خانے کو بلاک کرنے کی مذمت کی ہے۔