Home » News » بھارت :من موہن کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بھارت :من موہن کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نئی دہلی: بھارت میں من موہن سنگھ کابینہ کے مزید انسٹھ ارکان نے حلف اٹھالیا، کابینہ کے ارکان کی تعداد اٹہتر ہوگئی۔ کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری وزیراعظم ہاوٴس نئی دلی میں ہوئی، صدر پرتیبھا پاٹیل نے نئے ارکان سے حلف لیا، جن ارکان نے حلف لیا ان میں چودہ وفاقی وزراء اور پینتالیس وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں اٹھائیس نئے چہرے، نو سابق وزرائے اعلی، پانچ مسلمان اور آٹھ خواتین بھی شامل ہیں جبکہ چالیس وزرا ایسے ہیں جو سابقہ کابینہ میں نہیں تھے، دیش مکھ پانڈے واحد وزیر ہیں جو راجیہ سبھا یا لوک سبھا کے رکن نہیں ہیں۔کابینہ میں زیادہ تر زیادہ عمررسیدہ وزرا شامل کئے گئے ہیں سب سے کم عمر وزیر اگاتھا سنگما ہیں،، مسلمان وزرا میں مقبوضہ کشمیر کی نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،، ان کے داماد سچن پائلٹ، ،غلام نبی آزاد ،،سلمان خورشید اور ڈاکٹر ایم ایس گل نے حلف اٹھایا۔ اس سے پہلے بائیس مئی کو انیس وزرا نے حلف اٹھایا تھا،،مزید انسٹھ وزرا کی حلف برداری کے بعد کابنیہ اٹھتر ارکان پر مشتمل ہوگی۔جس میں تینتیس وزیر،،اڑتیس وزرائے مملکت اور سات آزاد چارجز کے وزرائے مملکت شامل ہیں۔