Home » News » انڈونیشیا : ساحلی علاقے میں کشتی ڈوب گئی، سیکڑوں مسافر لاپتا

انڈونیشیا : ساحلی علاقے میں کشتی ڈوب گئی، سیکڑوں مسافر لاپتا

  • Publish on December 18, 2011 in News
  • |
  • by admin

جکارتہ: انڈونیشیا کے شمالی ساحلی علاقے میں مسافر کشتی ڈوب گئی، سیکڑوں افراد لاپتا ہوگئے۔انڈونیشیا کے ریسکیو حکام کے مطابق شمالی ساحلی علاقے جاوا میں مسافرکشتی الٹ گئی، جس کے باعث کشتی میں سوار 380 افرادڈوب گئے، ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کے ذریعے76 افراد کو بچالیا گیا تاہم تین سو سے زائد افراد اب تک لاپتا ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق کشتی پرانی ہونے کی وجہ سے سمندرکی تیزلہروں کامقابلہ نہ کرسکی اورالٹ گئی۔کشتی میں تارکین وطن سوار تھے جن میں اکثریت کا تعلق مشرق وسطیٰ سے تھا جبکہ ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔