Home » News » کاغذکاٹکڑامشرقی پاکستان،سیاچن،کارگل سےاہم نہیں،بابراعوان

کاغذکاٹکڑامشرقی پاکستان،سیاچن،کارگل سےاہم نہیں،بابراعوان

  • Publish on December 18, 2011 in News
  • |
  • by admin

سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کاغذ کا ٹکڑا مشرقی پاکستان،سیاچن،کارگل سےاہم نہیں، عوام کا فیصلہ ہے کہ پہلےتحقیقاتی کمیشن پاک سرزمین کیلیے بننا چاہیے۔لاہور میں رائے احمد خان کھرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولہ دسمبر کا دن پاکسانی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ کاغذ کے ٹکڑے پر تو کمیشن بنا دیا گیا مگر جنہوں نے ملک کے ٹکرے کئے انکے لئے کو ئی کمیشن نہیں بنایا جاتا۔ ملک میں کچھ لوگ انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں سب جانتے ہیں یہ کون لوگ ہیں اور ان کے بڑوں نے کن کا ساتھ دیا تھا یہ ایک سچ ہے جسے ہر فورم پر کہنے کو تیار ہوں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا پہلا سیاستدان ہوں جس کے ہیرو دلا بھٹی، رائے احمد کھرل اور بھگت سنگھ ہیں یہ دھرتی کے بیٹے تھے اور اصل ہیرو بھی یہی ہیں۔