Home » News » ممبئی حملہ کیس:سماعت تین جنوری تک ملتوی

ممبئی حملہ کیس:سماعت تین جنوری تک ملتوی

  • Publish on December 18, 2011 in News
  • |
  • by admin

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبرکے جج شاہد رفیق نے ممبئی حملہ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کے لئے ملزمان کی جانب سے پانچ وکلاء کے نام دیے جانے کے بعدسماعت تین جنوری تک ملتوی کردی ہے۔کیس کی سماعت کے موقع پر آج ملزمان کی جانب سے بھارت جانے والے تحقیقاتی کمیشن کے لئے خواجہ سلطان ،احسان بن حارث،خضر حیات،ریاض احمد چیمہ اور احسان رفیق کے نام پیش کیے گئے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے پہلے ہی اکرم آزاد،چوہدری اظہر،چوہدری ذوالفقار کے نام عدالت میں پیش کیے جاچکے ہیں ۔ ان وکلاء نے عدالت کی جانب سے طلب کردہ تمام ضروری کاغذات اپنے ناموں کے ساتھ جمع کرادی ہیں۔اس طرح تحقیقاتی کمیشن میں بھارت جانے کے خواہشمند افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔