Home » News » سیاستدانوں سے زیادہ عسکری قوت پر دباؤ ہے،مولانا فضل الرحمان

سیاستدانوں سے زیادہ عسکری قوت پر دباؤ ہے،مولانا فضل الرحمان

  • Publish on December 18, 2011 in News
  • |
  • by admin

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی قوتوں سےزیادہ عسکری قوت پردباؤ ہے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فوج سیاسی معاملات پر اثر انداز نہیں ہو گی تاہم اگر عسکری قوت سیاسی معاملات میں اثر انداز ہوئی تو ملک اس کا متحمل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ مزید ایک سال پوری کرے یا نہ کرے جے یو آئی انتخابات کے لیے تیار ہے ،تاہم دیکھنا ہوگا کہ انتخابات ہونگے بھی یا نہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ میاں نواز شریف کے سپریم کورٹ جانے کے فیصلے میں اصل ہدف کون ہے۔