Home » News » پاک بھارت ایٹمی اسلحے کو فروغ دے رہے ہیں،امریکا

پاک بھارت ایٹمی اسلحے کو فروغ دے رہے ہیں،امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی اسلحے کو فروغ دے رہے ہیں، پاکستان کے پاس ساٹھ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ۔امریکی کانگریس کی ریسرچ سروس کے مطابق پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا بنیادی ہدف بھارت ہے۔ پاکستان میں ایٹمی اسلحہ کو مزید فروغ دیا جارہا ہے اور اس کی ڈلیوری کیلئے خصوصی گاڑیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔دوسری جانب امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار دس میں اسلام آباد کے جنوب میں واقع ریکٹر پلوٹونیم کی افزودگی شروع کردے گا۔ افزودہ پلوٹونیم بلیسٹک اور کروز میزائلوں میں استعمال کیا جائے گا۔ ادھر بھارت ایٹمی ہتھیار لے جانے کے حامل کروز میزائل تیار کررہا ہے۔ایک امریکی افسر کے مطابق بھارت اور پاکستان دفاعی صلاحیت میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔ پاکستان کے ڈائریکٹر آرمز کنٹرول اورڈسارمنٹ افیئرز ائیر کموڈور خالد بنوری نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی برادی کے خدشات درست نہیں ہیں۔ دیگر ایٹمی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا کنٹرول اور کمانڈ کا نظام بہتر ہے اور دس ہزار مسلح افراد پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔