Home » News » ڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس ٹرین پر فائرنگ،6افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس ٹرین پر فائرنگ،6افراد زخمی

  • Publish on December 18, 2011 in News
  • |
  • by admin

ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے نوتال اوربختیارآباد کے قریب کوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی جعفرایکپسریس ٹرین پر مسلح افرادکی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے چھہ افراد زخمی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اورپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورٹرین کو سخت سیکیورٹی میں ڈیرہ مرادجمالی ریلوے اسٹیشن لایا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو ڈیرہ مرادجمالی سول ہسپتال میں طبی امداددی گئی جن کا تعلق پنجاب کے شہر پتوکی اورسکھرکے علاقوں سے بتایا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نوتال اورمنگولی کے مقام پر ٹرینوں پر متعدد بار حملے ہوچکے ہیں۔