Home » News » چمن بارڈر کے راستے نیٹو سپلائی آج 23ویں روز بھی بند

چمن بارڈر کے راستے نیٹو سپلائی آج 23ویں روز بھی بند

  • Publish on December 18, 2011 in News
  • |
  • by admin

چمن :سانحہ مہمند ایجنسی کے بعد چمن بارڈر کے راستے نیٹو کو سپلائی آج 23ویں روز بھی بند ہے اورڈرائیور اورعملہ اس طویل بندش سے سخت مشکلات کا شکار ہے۔چمن ٹرمینل میں اب بھی نیٹو کی سپلائی پر مامور سینکڑوں کنٹینرز موجود ہیں۔جو نیٹو کو سپلائی بند ہونے کے آج 23ویں روز بھی واپس کراچی جانے کے منتظر ہیں۔سخت سردی میں ڈرائیورز اورعملے کی مشکلات میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے راستے پاکستان آنے والے سینکڑوں کنٹینرز اور خالی تیل کے ٹینکرز کو افغان پولیس نے بھی افغان علاقے اسپین بولدک میں روک رکھا ہے۔