Home » News » ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری

ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری

  • Publish on December 18, 2011 in News
  • |
  • by admin

ڈھاکا:ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے، گذشتہ روز جب کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے 5وکٹوں پر 234رنز بنائے تھے ۔جبکہ شکیب الحسن 108 اورکپتان مشفیق الرحیم 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ڈھاکا کے شیر بنگال نیشنل اسٹیڈیم میرپورکھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے روز ابتدائی سیشن میں حاصل ہونے والا ایڈوانٹیج گنوادیا۔ صرف 43رنز پر 4وکٹیں گنوانے والی بنگلہ دیشی ٹیم شکیب الحسن اور شہریار نفیس کی ریکارڈ پارٹنر شپ کی بدولت مکمل تباہی سے بچ گئی۔ فاسٹ بولر اعزاز چیمہ اپنے پہلے ہی اسپیل میں 3 شکار کرکے بنگال ٹائیگرز کو دباؤ میں لے آئے لیکن محمد حفیظ، عبدالرحمان اور سعید اجمل پر مشتمل اسپن ٹرائیکا ان کا ساتھ نہ دے سکا، پاکستانی اسپنرز نے مجموعی طور پر 38اوورز کیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ عمر گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شکیب الحسن اور شہریار نفیس کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 180 رنز کا اضافہ ہوا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم میں 2 تبدیلیاں‘ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستانی ٹیم نے مصباح الحق کی قیادت میں مسلسل گیارہویں ٹیسٹ میں پہلے فیلڈنگ کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔