Home » News » جوبھی موجودہ نظام حصہ بنےگا،یہ اسے کھاجائےگا،طاہرالقادری

جوبھی موجودہ نظام حصہ بنےگا،یہ اسے کھاجائےگا،طاہرالقادری

  • Publish on December 19, 2011 in News
  • |
  • by admin

تحریک منہاج القران کےسربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام نے قوم کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ جو بھی اس نظام کا حصہ بنیں گا، یہ نظام انہیں کھا جائے گا۔راول پنڈی میں عوامی بیداری شعورریلی سے بہ ذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہاکہ موجودہ نظام کے تحت آنے والی ہر پارلیمنٹ سے قوم مایوس ہو گی۔انتخابی نظام کرپشن کا باعث ہے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب کرپشن کا باعث ہے اورعوامی مسائل کے حل اور درد دل رکھنے والے شریف انسان کے لئے اس نظام میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نظام نے گزشتہ ساٹھ سال سے قومی کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام عوامی نہیں بلکہ اشرافیہ کی جمہوریت ہے جس نے سیاسی جماعتوں کو بھی جکڑ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم موجودہ نظام کے خلاف بغاوت کرے تو تبدیلی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کامیابی امریکہ اور مغرب سے اعلان جنگ میں ہے نہ رشتہ غلامی میں بلکہ کامیابی خودداری عزت نفس اور قومی غیرت و حمیت کو زندہ رکھنے میں ہے۔ریلی سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے جدو جہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔