Home » News » فلپائن میں سمندری طوفان سے 652 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان سے 652 افراد ہلاک

  • Publish on December 19, 2011 in News
  • |
  • by admin

فلپائن میں سمندری طوفان اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ سوباون ہو گئی۔ سیکڑوں افراد تا حال لاپتہ ہیں۔سیلاب اور طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مشرقی علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور گمشدہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔ فلپائنی حکام کے مطابق سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ وسیع پیمانے پرہونے والے مالی نقصان اندازہ لگانا فی الحال مشکل ہے۔ امریکا اور دیگر ممالک نے فلپائن کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدا د کی پیش کش کی ہے۔